پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب اور نوازشریف کی زیر صدارت پہلا خصوصی اجلاس

کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ، چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ بھی حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: اجلاس میں فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی زیر صدارت پہلاخصوصی اجلاس بلایا گیا جس میں کسانوں کو مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اعلانات دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے جامع پلان بھی طلب کرلیا گیا جبکہ چھوٹے کسانوں کے مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف نے ہدایت جاری کی ہیں کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اورمہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے’ کسانو ں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے’ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آڑھتی او رملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائیگا، کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی’ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے’ لاگت میں کمی او رفصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا اور ماضی میں خریداری قیمت سے کم پر ملوں کو گندم فراہم کرتی تھی،غریب اور امیر کی سبسڈی ایک جیسی تھی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا،اگر اصلاحات نہ کی جاتیں تو 1.1 ٹریلین تک قرضہ پہنچنے کا خدشہ تھا۔ روزانہ 25 کروڑ صرف قرض کے سود کی مد میں ادا کیا جا رہا تھا،حکومت نے گندم پر جنرل سبسڈی ختم کر دی ہے۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر خوراک بلا ل یاسین، وزیر زراعت سیدعاشق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری خوراک، زراعت، فنانس، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button