پاکستان

ایک کھرب کا نقصان، ریڈ وارنٹ تیار، ملک ریاض کی گرفتاری سے متعلق ہنگامہ خیز خبر آگئی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای سے بات چیت مکمل ''ملک ریاض کے ریڈ وارنٹ ایشو کروا کر انہیں دبئی سے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے قبضہ مافیااور معروف پراپرٹی آئیکون ملک ریاض کے گرد شکنجہ ایک بار پھر کس لیا گیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ ملک ریاض پر 190ملین پائونڈ کا کیس زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے یہ دبئی فرار ہو چکا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات سے بات چیت مکمل کرلی ہے اور اب وزارت داخلہ نے ملک ریاض کے ریڈ وارنٹ ایشو کروا کر انہیں دبئی سے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک ریاض کو گرفتار کر کے قانونی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ، ان کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں زمینوں پر قبضے کرنے کے مقدمات درج ہیں تاہم پراپرٹی آئیکون ہمیشہ اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے گرفتاری سے بچتے رہے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2020ء میں قومی خزانے کو ایک کھرب کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس بھی دائر کروارکھا ہے جسے نیب نے بحال کر دیا ہے۔ خیال ظاہر جا رہا ہے کہ ملک ریاض سے یہ رقم ہر صورت میں وصول کی جائے گی اور انہیں سزا بھی دلوائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button