انٹرنیشنل

گلگت بلتستان پر حملہ، مودی سرکار کی پلاننگ ناکام، چین بھی میدان میں کود پڑا

مودی سرکار کا الیکشن سے پہلے لداخ اور شاہراہ قراقرم کے سرحدی علاقوں سے گلگت بلتستان پر فضائی حملے کرنے کی منصوبہ بندی 'امریکی حکام کو بھی اعتماد میں لینے کی تیاری

نیو دہلی( کھوج نیوز ویب ڈیسک) بھارت کی مودی سرکاری کی گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوگی، برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن سے پہلے لداخ اور شاہراہ قراقرم کے سرحدی علاقوں سے گلگت بلتستان پر فضائی حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرلی تھی اور اس سلسلے میں امریکی حکام کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا لیکن مودی سرکاری کی یہ مذموم منصوبہ بندی بے نقاب ہوگی۔ برطانوی جریدے نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا جسجس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے دیرینہ اور دوست مملک چینی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان حملے کی گئے تو یہ حملے چین پر حملوں کے مترادف تصور کیے جائیںگے اور چین اس جنگ سے باہر نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پیض جب بھی عام انتخابات نزدیک آتے ہیں پاکستان پر حملے کا ایڈوانچر کرنے کی کوششیں کرتی ہے تاہم اس مرتبہ چین نے پاکستان کے حق میں بیان جاری کر کے بھارت کو سنگین نتائج سے متعلق خبردار بھی کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button