انٹرنیشنل

سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کروا دی

ماہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لئے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائیگا، مسلمانوں کو صرف ایک ہی عمرہ کی اجازت ہوگی

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام مسلمانوں میں ایک بار پھر نئی ہلچل مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے اب رمضان میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنا اور زیادہ تر افراد کو اس ماہِ مقدس میں عمرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔ نسوک کے مطابق ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا کہ پرمٹ کا اجرا ناکام ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button