کھیل

ڈیرن سیمی نے پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کیوں کی؟

سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کیوں کی؟ اس حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا ان کا موجودہ معاہدہ ہے۔ سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button