پاکستان

وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنیکے اعلان پر وزراء کا ردعمل کیا تھا؟

قومی اسمبلی کے ممبران، وزراء سمیت دیگر نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اخراجات کم کرنے کے لئے تیار ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس اعلان کے بعد قومی اسمبلی کے ممبران کا ردعمل کیا تھا؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حکم پر وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کے ممبران، وزراء سمیت دیگر نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اخراجات کم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہو گی اور سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے ہوں گے تاہم کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی آر اوز) طے کرے گی اور فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا حجم کم کرنا ہوگا، کمیٹی حکمت عملی طے کرکے عملدر آمد کا منصوبہ بنائے گی،کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پینشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز بھی دے گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ضرورت پڑنے پر سرکاری یا نجی شعبے کے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button