پاکستان

ٹڈاپ سکینڈل، ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو کب طلب کیا؟

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

لاہور (سٹاف رپورٹر، انٹر نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 8 مئی کو طلب کر لیا۔

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں ٹڈاپ میگا سکینڈل میں 3 مقدمات درج ہیں جن کے مطابق سکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button