پاکستان

توشہ خانہ نااہلی کیس، میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع

ایسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے، وکیل نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز) عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نااہلی کیس میں عدالت نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل بیرسٹر علی ظفر سابق وزیراعظم کی طرف سے پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ویسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے، وکیل نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کیس فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے، جس پر وکیل نے کہا ہمارا کیس لاہور میں 19 مئی کو مقرر ہے، مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن کی طرف سے التوا کی درخواست آئی ہے، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر رکھا ہے، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی ہی دائر درخواست واپس لینے کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل خالد اسحاق کی جانب سے دائر کی التوا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات 11 مئی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button