پاکستان

پارٹی چھوڑنے کا خدشہ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سے حلف نامے لینے کا فیصلہ

کامیاب امیدوار انور تاج، عارف احمد زئی اور شاہد خٹک نے حلف نامے بھجوادیے ہیں جب کہ علی محمد ، عاطف خان اور شکیل خان سمیت دیگرکامیاب امیدوار حلف نامہ بھجوانے پر رضامند نہیں

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں الیکشن میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے پارٹی چھوڑنے کا خدشہ پر ان سے حلف نامے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے خدشے کے پیش نظر کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کامیاب امیدواروں کو حلف نامہ پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدوار انور تاج، عارف احمد زئی اور شاہد خٹک نے حلف نامے بھجوادیے ہیں جب کہ علی محمد ، عاطف خان اور شکیل خان سمیت دیگرکامیاب امیدوار حلف نامہ بھجوانے پر رضامند نہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حلف ناموں سے غلط تاثر نہ لیا جائے، کے پی سے منتخب اراکین بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button