کھیل

پی ایس ایل سیزن9کی ٹرافی کتنی مالیت کی ہے اور کس سے بنی ہے؟ جانئیے

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی خالص چاندی سے بنی ہے اور سفید سونے کے پتھروں میں لپٹی ہوئی ہے ' ٹرافی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، یہ ٹرافی کتنی مالیت کی ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟ اس حوالے سے مداحوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی خالص چاندی سے بنی ہے اور سفید سونے کے پتھروں میں لپٹی ہوئی ہے ۔ٹرافی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانا ہے ایونٹ میں آئی سی سی سمیت سب کو دعوت دی گئی ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیا اور کہا کہ بولنگ کو مزید بہتر کرنا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بیلنس ہے،کوشش ہوگی کے بہترین کامبی نیشن کے ساتھ ٹیم میدان میں اتاریں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں انجریز کا سامنا ہے لیکن سیزن میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ شاہ برادرز کو سب دیکھنا چاہیں گے،نسیم شاہ کے ساتھ عبید شاہ اہم کھلاڑی ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں پی ڈی پی کے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button