پاکستان

علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے پی کے نامزدگی پر فیصل کریم کنڈی بول پڑے

9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا، علی امین گنڈاپور کی وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزدگی بڑا سوالیہ نشان ہے: فیصل کریم کنڈی

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں سوال کیا کہ کیا9 مئی میں ملوث شخص وزیراعلی خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا، علی امین گنڈاپور کی وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزدگی بڑا سوالیہ نشان ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button