پاکستان

پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو سزا دینا غلطی تھی یا پھر؟ علیمہ خان بول پڑیں

پانامہ کیس میں جج نے غلطی کی تھی' جس کیس میں انہیں سزا دی وہ اقامہ تھا' اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی: علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (کھوج نیوز) پانامہ کیس میں اقامہ پر نواز شریف کو سزا دینا غلطی تھی یا پھر …؟ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی’ جس کیس میں انہیں سزا دی وہ اقامہ تھا۔ اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی۔ اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بے نقاب کیا ہے، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا مزید کہنا تھاکہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجیدکے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہیگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے یہ کیس چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہونا ہی نہیں چاہئے وہ ہمیشہ انصاف اور عدلیہ کی شفافیت کی بات کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button