سوشل ایشوز

صوبائی حکومت نے ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے 18 مقامات کی نشاندہی کر لی

لاہور (کھوج نیوز) صوبائی حکومت نے لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹیپا اور ٹریفک پولیس کو اہم ٹاسک سونپ دیا جس کے بعد محکمہ متحرک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی تنصیب پر 3 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔ ٹیپا 45 روز میں شہر کے 18 مختلف مقامات پر ٹائر کلرز نصب کرے گا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے آئندہ ماہ ٹائر کلرز کی تنصیب کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہو ر کی جن مرکزی شاہراہوں پر ٹائرکلرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اچھرہ، قرطبہ چوک ،ایل او ایس اور شمع یوٹرن پر ٹائر کلرز لگیں گے، سکیم موڑ جنکشن، بجلی گھر اور ملتان چونگی، بانساں والا بازار، دو موریہ اور ایک موریہ پل، اکبری منڈی، سرکلر روڈ پر ٹائر کلرز کی تنصیب ہو گی، میو ہسپتال، ظفر علی روڈ، شادمان، پی آئی سی اور مین مارکیٹ یوٹرن پر بھی ٹائر کلرز لگائے جائیں۔ ٹریفک پولیس کے وضع کردہ 6 سرکلز میں ٹائر کلرز لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button