نگرنگرسے

پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

پنجاب میں 200 سے زائدپولیس افسران اور اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف منظر عام پر آیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا ہے جس کے بعد پورے پنجاب کی پولیس کے اعلیٰ افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی سرویلنس برانچ کی تیارکردہ رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہورسمیت صوبے کے 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کینام شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 30 پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں اور 35 مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے ہیں اور منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف تھانوں کے اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیوربھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں، منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں ہیں۔ حکام نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے جبکہ چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل پاڈر جیسے نشے کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button