پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں کون مل سکے گا؟ ایس او پیز طے

عمران خان نے بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسنز طے کیا، ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے

راولپنڈی(کھوج نیوز) جیل ملاقاتوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے ہو گئے ہیں، سابق وزیراعظم نے تین فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس او پیز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسنز مقرر کر دیئے ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں، ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے۔ایس او پیز میں طے ہوا جیل ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن دو لوگوں کے نام دے گا اور ہفتے میں دو روز ملاقات ہو گی جبکہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور جمعرات کو وکلا و دیگر شخصیات کی ملاقات ہوا کرے گی۔ ایس او پیز میں یہ بھی طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 جبکہ 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button