پاکستان

پانی کے منصوبے کے فور پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی: مراد علی شاہ کا دعویٰ

کے فور کی تعمیر 74 ارب کی جس میں 80 فیصد ڈونر ادارے اور 20 فیصد سندھ حکومت دیگی، کے بی فیڈر کی لائننگ 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد سندھ حکومت ادا کریگی

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے یہ بات کے فور پراجیکٹ کے اجلاس میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری بلدیات اور پی ڈی واپڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے فور مین اسٹریم ورکس 126 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جو وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور کی تعمیر 74 ارب روپے کی ہے جس میں 80 فیصد ڈونر ادارے اور 20 فیصد سندھ حکومت دیگی، کے بی فیڈر کی لائننگ 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کے فور مین اسٹریم کے 8 کنٹریکٹ پیکیجز ہیں، کے فور مین اسٹریم کے تحت 52.62 ارب روپے میں سے 40.36 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کے فور پراجیکٹ بہت تاخیر کا شکار ہو چکا، اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، وفاقی حکومت سے کہیں گے کہ پی ایس ڈی پی سے فنڈز جاری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button