پاکستان

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں: شہریار آفریدی

اسلام آباد( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے’ کوہاٹ کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی نے بیان داغ کر ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماں اور بہنوں کی بیعزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button