پاکستان
پاکستان اور ایران کے درمیان کتنے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے؟
پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے' سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے
اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان کتنے شعبوں میں مفاہمتی دستخط کیے گئے؟ پتا چل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے، اس دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق جب کہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔