پاکستان

پاکستان کی جانب سےنئےاورتاریخ سازقرض کےلئے درخواست کب دی جائےگی؟

آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے، ضرورت پڑنے پر مذاکرات میں ایک دن کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان کی جانب سے نئے اور تاریخ ساز قرض کے لئے درخواست کب دی جائے گی؟واضح کردیا گیا ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مذاکرات کا آخری روز ہوگا، معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے، ضرورت پڑنے پر مذاکرات میں ایک دن کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں آخری قسط کی منظوری دے گا۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے واشنگٹن میں ہوں گے، پاکستان کی جانب سے نئے اور بڑے قرض پروگرام کے لیے درخواست دی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز میں شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button