پاکستان

پاک افغان طور خم بارڈر پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں میں لڑائی، متعدد افراد زخمی

خیبر(کھوج نیوز) فرنٹیئر کور (ایف سی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) اہلکاروں میں پاک افغان طور خم بارڈر پر لڑائی، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ پر نادرا پوائنٹ کو بند کردیا گیا ہے اور سرحد کے راستے افغانستان جانے والے متعدد افراد درمیان میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button