پاکستان

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،کتنی شہادتیں ہوئیں؟

پاک بحریہ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

گوادر(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،کتنی شہادتیں ہوئیں؟ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے دو افسر اور ایک جوان شہید ہوگئے۔ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button