پاکستان

100 ارب کی سرمایہ کاری، آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

سب سے پہلے تمام اداروں میں کرپشن کے خاتمہ ، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ، ایران اور افغانستان میں پاکستان سے ڈالروں کی سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگلے تین برسوں کے دوران پاکستان میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی جس سے امریکی ڈالر کی کمر توڑنے مدد ملے گی۔ آرمی چیف اور لاہور کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران اپنی بہت سی ترجیحات کا اظہار کیا ہے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تمام اداروں میں کرپشن کے خاتمہ ، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ، ایران اور افغانستان میں پاکستان سے ڈالروں کی سمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے گا ، خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی ۔ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں میں سیاسی بھرتیوں کا خاتمہ بھی سمیت دیگر بھی حکومت اقدامات کرے گی۔ جنرل آصف منیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کبھی کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ پاک فوج شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد پر یقین رکھتی ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button