پاکستان

نوازشریف کے متعلق ”حافظ ڈاکٹرائن” کا نیا حکم آگیا

نوازشریف ایک بزنس فرینڈلی سیاست دان ہیں اس لئے مل کو درپیش معاشی بحران کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کے لئے ان کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے: عاصم منیر

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے متعلق ”حافظ ڈاکٹرائن” کا نیا حکم آگیا، رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل حافظ عاظم منیر نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ایک بزنس فرینڈلی سیاست دان ہیں اس لئے مل کو درپیش معاشی بحران کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کے لئے ان کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔ اس امر کی تصدیق کالم نویس اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے بھی کی ہے کہ عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات میں ان سے کہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی بحران ختم کرنے کے لئے نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں نوازشریف کے ترجمان کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آیا ہے کہ وہ 15 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور اس سلسلہ میں انہیں لاہور میں لینڈ کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پارٹی رہنمائوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لئے بھرپور تیاریاں کی جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button