پاکستان

پنجاب:رواں ہفتےہیٹ ویو،بارشوں اورطوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور(کھوج نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ دوپہر کے وقت کام کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button