پاکستان
پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر کیا فیصلہ سنایا گیا؟ بڑی خبر آگئی
پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست 1 لاکھ جرمانے کے ساتھ مسترد' یہ کس طرح کی درخواست دائر کی ہے،ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے،ریمارکس
لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن)پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر کیا فیصلہ سنایا گیا؟ بڑی خبر آگئی ‘ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے شہری شرافت علی کی دائر درخواست سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس طرح کی درخواست دائر کی ہے؟ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جبکہ درخواست گزار پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔