پاکستان

پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سپریم نہیں تو کون؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان آگیا

آئین الیکشن 90روز میں ہونے کا کہتاہے ،14مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو سب کو باہر آنا ہو گا، محسن نقوی کی ہر بات غیر آئینی ، آئین کی خلاف ورزی کرنیوالی کابینہ پر آرٹیکل 6لگائیں گے

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سپریم نہیں ہے، آئین سپریم ہے ۔آئین میں الیکشن 90روز میں ہونے کا کہا گیا ہے ۔محسن نقوی کی ہر بات غیر آئینی ہے آئین کی خلاف ورزی کرنیوالی کابینہ پر آرٹیکل 6لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی ہر بات غیر آئینی ہو گئی ہے ، ہم آئین کی خلاف ورزی کرنیوالی کابینہ پر آرٹیکل 6لگائیں گے ، پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے،پارلیمنٹ اور سپر یم کورٹ سپر یم نہیں آئین سپریم ہے آئین میں الیکشن90 روز میںہو نے کا کہا گیا ہے ، 14مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو سب کو باہر آنا ہو گا،بات چیت سے معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نمائندوں کے انتخاب کا حق نہیں دیں گے تویہ مناسب نہیں، بنیادی حق کے حصول کیلئے بیٹھ کر جد جہد نہیں ہوتی۔الیکشن کے حق کیلئے صرف پی ٹی آئی کو نہیں سب جماعتوں کو آگے آنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میںپاسپورٹ بنوانے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ،نوجوان ، گھریلو خواتین ،اور ورکنگ کلاس موجودہ صورتحال سے مایوس ہو ئی ہے۔حکومت اور پی ٹی آئی درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور دیگر وزراء کے بیانات اپنی جماعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ، یہ حقیقت ہے مزاکرات کے معاملے میں کمیٹی متعد د معاملات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، ہم نے مذاکراتی ٹیم سے مختلف معاملات پر اتفاق کیا ، ہمارا ختلاف بجٹ کے معاملے پر بھی رہا ہے ،ن لیگ کی مذاکراتی ٹیم کو اپنے ہی لوگوں سے چیلنج کا سا مناتھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رول آف لاء کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا ہے ، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے ، عمران خان پر حملے کے نامزد ملزما ن سے تفتیش سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button