پاکستان

بلدیاتی الیکشن میں کامیابی، بلاول بھٹو زرداری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بلاول بھٹو زرداری کا بلدیاتی الیکشن میں کامیابی اظہار تشکر' کامیابی کے بعد سندھ میں تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے،بیان

اسلام اآباد (نامہ نگار، آن لائن) بلدیاتی الیکشن میں کامیابی، بلاول بھٹو زرداری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد سندھ میں تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمور تک عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، تاریخی کامیابی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنتوں کا ثمر ہے، جیالوں کے کندھوں پر ذمے داریاں بڑھ گئیں، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین و کونسلرز صوبے کی ہر گلی اور محلے کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کے منتخب نمائندے یہ ازبر کر لیں کہ ہر گلی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا گھر ہے اور ہر محلہ قائدِ عوام کا ہے، مجھے ہر عام پاکستانی کا گھر اسی طرح عزیز ہے، جیسے بلاول ہاؤس، جیالو کمر کس لو، عوامی خدمت کو نئی بلندیاں اور اقدار کا نیا معیار قائم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button