پاکستان

فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ کتنے سال کا ملا؟ منور دوگل نے سب کچھ بتا دیا

کانفیڈیشنل خط عدالت میں جمع کرادیا،عافیہ صدیقی کو واپس لایا جا سکتا ہے ،دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ عافیہ پر ظلم کیا گیا ہے،فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ کتنے سال کا ملا؟ منور دوگل نے سب کچھ بتا دیا ‘ اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیاعافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے ملاقات سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر ہونا چاہیے جس پر عدالت نے کہا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ،عدالت نے فوزیہ صدیقی کو ہدایات دی کہ جب کبھی کوئی مسئلہ ہو درخواست دیں اگلے دن عدالت سن لے گی کیس کی مزید سماعت عدالت نے 30 جون تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایک کانفیڈینشل خط عدالت میں دیا گیا، خط میں بتایا گیا کس طرح عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے عافیہ صدیقی پر مینٹل اور فیزیکل ٹارچرہوا وہ عدالت میں نہیں بتایا گیادیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ عافیہ صدیقی پر ظلم کیا گیا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ سمتھ کے مطابق جس طرح ٹارچر عافیہ صدیقی پر ہوا اگر وہ ریکارڈ پر آتا تو ان کو سزا نہیں ہوتی، اس موقع پر عمران شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا وزیرہ لگ گیا ہے اور اب ان کو باہر جانا ہیڈاکٹر فوزیہ صدیقی جب اپنی بہن سے ملنے جائیں تو سمتھ بھی ان کے ساتھ جائیں گے شہباز شریف کی جانب سے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کی واپسی کی یقین دہایانی کروائی گئی ہے امید ہے جلد ہم یہ معاملات حل ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button