پاکستان

خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ایک بار پھر کیوں ملتوی کی گئی؟ پتا چل گیا

سیاسی نوعیت کے کیسز ختم ہونے میں خاتون جج دھمکی کیس بھی ختم ہوسکتا عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت مورخہ نو مئی تک ملتوی کردی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آن لائن)خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ایک بار پھر کیوں ملتوی کی گئی؟ پتا چل گیا ‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد طاہر عباس کی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کوجاری نوٹس کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کی جائے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہوں گے خاتون جج دھمکی کیس میں دائر اپیل پر دلائل سلمان صفدر نے دینے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ سلمان صفدر مصروف ہیں تو ہر کیس میں وکالت نامہ کیوں جمع کروایاہے اپیل آپ نے دائر کی دلائل نہیں دیں گے تو اپیل خارج کردوں گا جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ خاتون جج دھمکی کیس میں اپیل کو ابھی ایک ماہ نہیں ہوا اپیل عمران خان نے دائر کی، ہمیں التواء پر کوئی اعتراض نہیں ،سیاسی نوعیت کے کیسز ختم ہونے میں خاتون جج دھمکی کیس بھی ختم ہوسکتا عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آج مورخہ نو مئی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button