پاکستان

تحریک انصاف نے 14 مئی کو دوبارہ ریلیاں نکالنے کی دھمکی دے دی

ایک سال سے کارکنوں پر ظلم اور جبر ہو رہا ہے، 14 مئی کو دوبارہ ریلیاں نکالیں گے ،شیریں مزاری ،علی نواز اعوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر’ آن لائن)تحریک انصاف نے 14 مئی کو دوبارہ ریلیاں نکالنے کی دھمکی دے دی ‘ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون نہیں ، آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے جبکہ ہمارے کارکنوں پر پچھلے ایک سال سے ظلم اور جبر ہو رہی ہے ، چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے 14 مئی کو دوبارہ ریلیاں نکالیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں علی نواز اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں نے کہا جب سے رجیم چینج ہوا ہے تب سے ملک میں کوئی قانون کی حکمرانی نہیں ہے ، ملک میں جنگل کا قانون بنا ہوا ہے پچھلے ایک سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پر امن ریلی کے باوجود ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ہم آئندہ اس طرح ظلم برداشت نہیں کریں گے بلکہ مقابلہ کریں گے اب ہم چپ نہیں رہیں گے بلکہ جتنی دفعہ پولیس ہمارے کارکنوں کو گرفتار کریں گے آزادی کیلئے یہ جوش بڑھتا جائیگا جبکہ پی ٹی آئی صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا کہ جب سے آئی جی اسلام آباد آئے ہوئے تب سے وفاقی دارالحکومت میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے پہلے لوگ اسلام آباد پولیس کی مثال دیتے ہیں اور پورے ملک کیلئے رول ماڈل تھا لیکن آئی جی اسے بدنام کیا انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے حوالے ہم پچھلے ایک سال سے بول رہے اور احتجاج بھی کیا اور آئندہ بھی کریں گے جبکہ چیف جسٹس کے حق 14 مئی کو دوبارہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button