پاکستان

پنجاب میں بڑے منصوں کا آغاز،وزیراعلیٰ مریم نوازکا 4 شہروں کو ماڈل سٹی بنانےکا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ ”صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ کے بڑے شہروں کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق آج صبح چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ایچ اے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اوردیگر حکام کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے چار بڑے قدیمی اور اہم ترین شہروں جہلم،جھنگ،وہاڑی اوربہاولنگر میں ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید تقاضوں کے مطابق ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پروزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ ”صاف ستھرا پنجاب ”پائلٹ پراجیکٹ میں پنجاب کے چار شہروں کوصفائی کے لحاظ سے ماڈل شہر بنایا جائے گا، شہروں میں صفائی کیلئے منظم،موثر اورپائیدار میکانزم نافذ کیا جائے گا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صفائی مہم کو موثر اورتیز کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار ماڈل تیار کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا دیہی علاقوں میں صفائی مہم کا پائیدارنظام بنانے کی ہدایت کردی

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنرلاہور،ڈیجی لوکل گورنمنٹ،ڈی جی پی ایچ اے،سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی اوردیگرحکام نے کی شرکت۔ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button