پاکستان

مسلم لیگ(ن) کےدفتراورکورکمانڈرہاؤس جائیں گے،بانی پی آئی کی بہن علیمہ خان کا اعلان

علیمہ خان نے کہاہے کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) کےدفتراورکورکمانڈرہاؤس جائیں گے،بانی پی آئی کی بہن علیمہ خان کا اعلان۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، لوگ اب غربت کی لائن سے نیچے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 800 دہشت گرد اگلی بار میڈیا اور مریم نواز کو ساتھ لے کر جائیں گے، ہم پر ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، ہم ماڈل ٹاؤن اور کلمہ چوک جائیں گے، آپ اور ہم پیدل یہ سفرکریں گےاورتفتیشی کو ساتھ لےکرجائیں گے، ہم ماڈل ٹاؤن ن لیگ کےدفتر، پھر ہم کلمہ چوک اور پھرہم کورکمانڈر کے گھرجائیں گے،ہم چیف منسٹر اور تفتیشی افسر کو تفتیش کر کے دکھائیں گے۔ علیمہ خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پیشی کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جناح ہاؤس اور ن لیگ کے دفتر جائیں گے اتنے مہینے ہو گئے ہیں تفتیشی سے تفتیش نہیں ہو رہی ہم اس کی مدد کریں گے۔۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا، عمران خان کی مفاہمت کی بجائے ہمارے کیس کی بات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button