پاکستان

سعد رفیق پر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کس نے دبائو ڈالا؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کس کس نے دبائو ڈالا؟ اس حوالے سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے اور انہوں نے پارٹی کے قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا۔ رانا ثنااللہ کا مؤقف ہے کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button