پاکستان

پیپلز پارٹی میں اختلافات، خورشید شاہ بھی زرداری کے خلاف بول پڑے

بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، آصف علی زرداری نے جو کہا ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے: خورشید شاہ کا بیان

سکھر(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں اور آصف زرداری کے خلاف بول پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نے کہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، اگر آصف زرداری اعلان کردیں گے تو طریقہ کار تبدیل ہوجائے گا، اس تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ووٹ کو عزت دو، کیا آپ دے رہے ہیں؟ آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، یہ ووٹ کو عزت دو والا نہیں پارٹی کا مسئلہ ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جو وعدے کیے وہ مکمل کیے ہیں، کوئی اور جماعت بتا دے کہ اس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہو۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جارہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی، کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔ پی پی رہنما نے فری فیئر انتخابات کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button