پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کب تک مکمل ہوگی؟ وفاقی وزیر خزانہ نے فائنل تاریخ دیدی

پی آئی اے کی نجکاری بہتر انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی نجکاری کب تک مکمل ہوگی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فائنل تاریخ بتا کر حکومت کو اچھی خبر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایف بی آرمیں ڈیجیٹلائزیشن کوبہتربنانے کی ضرورت ہے جس پرکام کر رہے ہیں جس سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اے پر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلے یہ کام نہیں کر سکتے، اس عمل میں کافی اور ادارے بھی شامل ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے حالات گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں ، ایکسچینج ریٹ، مہنگائی کی شرح میں کمی سمیت دیگرمعاملات بہتر ہوئے ہیں ، نگراں حکومت نے بہترین طریقے سے ملکی معاشی صورتحال کو سنبھالا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم ہونے والی معیشت کو طویل عرصے کے پلان کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اگلے طویل معاہدے پر14اور15اپریل کو بات چیت ہوگی، گزشتہ معاہدے کوکامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل کیا۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ خوشی ہے ایسے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ آیا جب نئے ریکارڈ بن رہے ہیں ، فرخ خان نے چائنیزپارٹنرزکے ساتھ مل کراسٹاک کونئی بلندیوں تک پہنچایا اور ڈاکٹر شمشاد اختر بھی مبارک باد کی مستحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button