انٹرنیشنل

بشام خود کش حملہ، چین نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کر دیا

چین نے خیبرپختونخوا میں چائنیز انجینئروں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد پاکستان سے ٹھوس اقدامات اور سیکیورٹی بڑھانے سمیت سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقہ بشام میں چائینز انجینئروں پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد چین نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی مشکل میں اضافہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرے، پاکستان چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ ایمرجنسی ریسپانس پر کام شروع کردیا اور ورکنگ گروپ کے سربراہ بائی تیان نے پاکستانی وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور پاکستانی فریق سے بشام حملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button