پاکستان

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کیا لکھا؟ پتا چل گیا

خط میں امریکی صدر جوبائیڈن لکھا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا اس خط میں کیا تحریر کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا ان کے لیے یہ پہلا خط ہے۔ خط میں امریکی صدر نے نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناں کا اظہار ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button