پاکستان

ججزکے خط پر بحث کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے تحریک التوا جمع کروا دی

قومی اجلاس میں معمول کی کارروائی روک پر ججز خط پر بحث کی جائے' سپریم جوڈیشل کونسل کو خط میں عدلیہ کے امور میں مداخلت کا ذکر ہے، آزاد عدلیہ آئین کی بالادستی کیلئے ضروری ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں ججزکے خط پربحث کیلئے تحریک التوا جمع کروا دی، تحریک التوا میں کیا تحریر کیا گیا ؟ متن سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جمع کروائی جانے والی تحریک التوا کے متن میں بتایا گیا ہے کہ قومی اجلاس میں معمول کی کارروائی روک پر ججز خط پر بحث کی جائے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو خط میں عدلیہ کے امور میں مداخلت کا ذکر ہے، آزاد عدلیہ آئین کی بالادستی کیلئے ضروری ہے۔ تحریک التوا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عدلیہ میں اس مداخلت کے سبب جیل میں ہیں لہذا ایوان اس معاملے کی شفاف جوڈیشل انکوائری یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button