پاکستان
پی بی 20 خضدار میں ضمنی انتخابات، بی اے پی کے جہانزیب مینگل نے سب کو پچھاڑ دیا
بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار شفیق الرحمن مینگل 20344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار 03 کے ضمنی انتخابات کا میدان بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے جہانزیب مینگل نے سب کو پچھاڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 خضدار 03 کے کل 100پولنگ اسٹیشنز میں سے 99 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار شفیق الرحمن مینگل 20344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔