پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ رہائی کے موقع پر ان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر موجود تھے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تاہم انہیں جیل کے باہر سے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل کے عقبی دروازے سے گرفتار کیا گیا اور سکیورٹی اہلکار انہیں ایک نجی گاڑی میں لے کر روانہ ہوگئے۔ جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ رہائی کے موقع پر ان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button