پاکستان
پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ کہانی کھل گئی
میری والدہ نے 9مئی کو احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا ہے جبکہ صبح سے ہی پولیس نے جناح ہائوس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا: عمر ڈار
![rehana dar arrest](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/05/rehana-dar-arrest.jpg?resize=691%2C394&ssl=1)
سیالکوٹ (نمائندہ کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء اور عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا ؟ اس حوالے سے تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے’ ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کے علاوہ متعدد خواتین کوبھی گرفتار کیا گیا ہے اور میری والدہ نے 9مئی کو احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا ہے جبکہ صبح سے ہی پولیس نے جناح ہائوس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔