پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں کیوں نہیں ملیں؟ معظم بٹ نے بڑا راز فاش کر دیا
پی ٹی آئی پی پارلیمنٹیرینز نے ہماری ساری شرائط مانیں، ہم جلد بازی نہ کرتے تو مخصوص نشستیں بھی مل جاتیں: رکن مذاکراتی ٹیم : معظم بٹ
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں کیوں نہیں ملیں؟ اس حوالہ سے پی ٹی آئی کے رہنماء معظم بٹ نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معظم بٹ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پی سے کہا چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ ہمیں دیا جائے اور ایگزیکٹو کونسل میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہو گی۔ان کا کہنا تھاکہ ذراصبرکرلیاجاتاتوپارلیمنٹیرینز پارٹی بھی اپنے ہاتھ میں ہوتی، صبر کیا جاتا تو مخصوص نشستیں بھی ہمیں مل جاتیں۔انہوں نے بتایاکہ مذاکرات پر عمل درآمد ہوا جس کے بعد پرویزخٹک نے استعفیٰ دے دیا، اس کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین اکھٹی ہوئیں اور استعفے دے دیے۔
معظم بٹ کا کہنا تھاکہ شاداب جعفری اور حامد خان نے مشاورت کی اورپارلیمنٹیرینز سے مذاکرات کو آگے بڑھایا، جلد بازی نہ کی جاتی تو نتیجہ اس سب کے برعکس ہوتا جس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ان کا شکریہ لیکن وہ پارلیمانی پارٹی نہیں تھی۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے شرائط مانیں بلکہ کھلے دل سے مانیں، بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد پراتفاق کی بات کی، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور اور حبیب اورکزئی کے ساتھ مشاورت ہوئی۔