انٹرنیشنل

جاپان نے 17سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا

رواں ماہ کے آغاز میں جاپان کی بڑی کمپنیوں نے تنخواہوں میں 5.28 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے مرکزی بینک نے 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے شرح سود منفی 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0 سے 0.1 فیصد کے درمیان کرنیکا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ شرح سود میں اس اضافے کے بعد دنیا میں اب کوئی ایسا ملک نہیں بچا جہاں شرح سود منفی میں ہو۔ منفی شرح سود کا مطلب یہ ہے کہ عوام کو بینکوں میں پیسا رکھنے کے لیے بینکوں کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ ممالک کی جانب سے منفی شرح سود کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پیسا بینکوں میں رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پیسا خرچ کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔ رواں ماہ کے آغاز میں جاپان کی بڑی کمپنیوں نے تنخواہوں میں 5.28 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button