پاکستان
پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے گا یا نہیں؟ مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ
جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے اسی وقت ان کو گرفتار کر لیتے' پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹر نیوز) پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے گا یا نہیں؟ مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ٔ’ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے اسی وقت ان کو گرفتار کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔