پاکستان

ملک میں افراتفری و انتشار کی لہر ، عشرت العباد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اہم املاک،تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے،سیاسی رہنماوں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے: ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی (نامہ نگار’ انٹر نیوز)ملک میں افراتفری و انتشار کی لہر ، عشرت العباد نے خطرے کی گھنٹی بجا دیا ‘ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی اہم املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ ہوتا ہے، اشتعال انگیزی کے پیش نظر فوج نے قابل تعریف تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔عشرت العباد نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان درست خدشات کو جنم دیتا ہے۔قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے میں ناکامی انہیں ریاست مخالف سازشوں میں معاون اور مددگار بناتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button