پاکستان

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کے ساتھ ساتھ سوات کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ‘ سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرحیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button