پاکستان

پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا اعلان کب ہوگا؟ بیرسٹر گوہر نے سب واضح کر دیا

ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کا اعلان کب ہوگا؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سب واضح کر دیا جس کے بعد پارٹی رہنمائوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کرنی ہے، عمران خان سے مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کردوں گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار متعلقہ آر او کو پارٹی ٹکٹ فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کو آج ہائیکورٹ آرڈر کی کاپی جمع کراچکے ہیں، پشاورہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے بلے کا نشان واپس دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے پہلے ہی دیر ہوچکی، جلد از جلد بلا الاٹ کریں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف کرائیں، ٹکٹ سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button