پاکستان

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو دوبارہ گرفتار کیوں کیا گیا؟

ضمانت ملنے پر پولیس نے مینا خان کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال کر تھانا شرقی میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار لیا

خیبرپختونخوا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو دوبارہ گرفتار کیوں کیا گیا؟ ایسے راز منظر عام پر آگیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء مینا خان افریدی کو تھانا خان رازق میں درج مقدمہ میں نامزد ہونے پر تقریبا دو ہفتے قبل بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے پر پولیس نے مینا خان کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال کر تھانا شرقی میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار لیا، مینا خان آفریدی کو رہائی کے ایک دن بعد 10 مئی کو درج مقدمے میں چوتھی بار گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر پر توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مینا خان آفریدی تھانا ہشت نگری میں 324، 353 ،427 ،153 ،143 و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button