پاکستان
چوہدری شجاعت ق لیگ کے سربراہ ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا
چوہدری شجاعت ہی (ق) لیگ کے سربراہ رہیں گے، مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار : الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ، انٹر نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ رہیں گے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق)کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔