پاکستان

مراد سعید وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اچانک کہاں غائب ہوگئے؟

مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری' پی ٹی آئی رہنماء پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا

پشاور(نیوز رپورٹر، انٹر نیوز) مراد سعید وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اچانک کہاں غائب ہوگئے؟ مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button